پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزن گھٹانے والی دوائیں کس حد تک خطرناک ہیں؟

datetime 26  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزن گھٹانے والی گولیاں جنہیں ڈائیٹ پلز بھی کہا جاتا ہے نوجوانوں کی صحت کیلئےانتہائی مضر ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے والی دوائیں نہ صرف ہارمونز کو نقصان پہینچاتی ہیں

دماغی صحت پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ ان سپلیمینٹس میں موجود زہریلے کیمیکلز تمام عمر کے افراد کیلئے خطرناک ہیں، لیکن نوجوانوں کیلئے انتہائی مہلک پیں۔ یہ دوائیں جسم میں پہنچ کر آئرن اور کیلشم جیسے اہم غذائی اجزاء میں کمی کا باعث بنتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے بچے اور نوجوانوں میں ذرا سی بھی طاقت کی کمی ان کی بڑھنے کی رفتار میں سست روی کا باعث بن جاتی ہے۔وزن کم کرنے والی دوائیں بنانے والے انتہائی تیزی سے وزن گھٹانے اور موزوں جسامت کا دعوٰی تو کرتے ہیں، لیکن ان کے بہت سے سائیڈ ایفیکٹس بھی ہیں جن میں دھڑکن میں خلل، بے ہوشی، خواتین کے خاص ایام میں پیچیدگیاں اور دل کے دورہ شامل ہیں۔یہی نہیں بلکہ یہ آپ کے معدے کو چیر سکتی ہیں اور موت کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔ اس لئے ڈائیٹ پلز لینے کے بجائے ورزش، کھانے کی عادات میں بدلاؤ، پانی کا زیادہ استعمال، مراقبہ وہ چیزیں ہیں جو آپ کے وزن کو بنا نقصان کے وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…