جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پرسکون نیند کے لیے کیوی پھل کھائیے

datetime 20  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ سونے سے ایک گھںٹے قبل 2 عدد کیوی پھل کھائیں تووہ گہری اور پرسکون نیند لانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ایک سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے لیکن اب تک ماہرین اس کی معقول وجہ کی کھوج میں ہیں

ان کا خیال ہے کہ شاید کیوی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور سیروٹونن دماغ کو سکون پہنچا کر ایک مؤثر نیند کی وجہ بنتے ہیں۔اس کے لیے تائپے میڈیکل یونیورسٹی تائیوان کے ماہرین نے ایسے 24 افراد کو بھرتی کیا جنہیں سونے میں مشکلات کا سامنا تھا اور انہیں نیند سے ایک گھنٹے قبل کیوی پھل کھانے کو دیا گیا تو پھل کھانے والے افراد 13 فیصد وقت زیادہ سوئے۔ اس کے علاوہ ان میں بستر پر جانے کے بعد نیند کا دورانیہ بھی 35 فیصد تک کم ہوگیا۔کٹھا میٹھا پھل کیوی اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے اور اس کے یہ بہت سے فائدے ہر ایک کی زبان پر ہیں۔ اس میں موجود وٹامن سی سانس کے نظام کو بہتر بناتا ہے جب کہ دمے کے مریض اگر کیوی کھائیں تو یہ ان کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس میں پایا جانے والا پروٹیولائٹک اینزائم نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔ کیوی پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایک جانب تو یہ خون کے لوتھڑے نہیں بننے دیتا اور دوسری جانب بلڈ پریشر کو بھی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…