جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وہ غلطی جو وزن کم کرنے کے دوران آپ کو ہرگز نہیں کرنی چاہیے

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ لوگوں کو وزن کم کرنے کا جنون سوار ہوتا ہے اور وہ کئی طرح کی ورزشیں کرتے ہیں اور کھانے پر بھی کنٹرول کرتے ہیں لیکن ایک غلطی جو کچھ لوگ کرتے ہیں وہ اپنا وزن کرتے ہوئے مشین کا استعمال ہے۔

آئیے آپ کو چند ایسی غلطیوں سے آگاہ کرتے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ کبھی بھی روزانہ کی بنیاد پر وزن نہ کریں کیونکہ اس طرح آپ کے ذہنی تناؤمیں اضافہ ہوگا۔کوشش کریں کہ ایک ہفتے یا 10دن بعد اپنا وزن کیا جائے۔جب بھی آپ ورزش کریں گے تو جسم سے پسینہ نکلنے سے وزن کم ہوگا اور اس کے فوری بعد وزن کرنے سے آپ کا وزن کم ہوگا۔ لیکن جب آپ ایک لیٹر پانی پئیں گے تو اس کی وجہ سے آپ کاوزن ایک کلوگرام تک بڑھ سکتا ہے لہذا ورزش کے بعد کبھی بھی وزن نہ کریں۔جس مشین پر آپ اپنے گھر میں وزن کرتے ہیں تو ہمیشہ اسی مشین کا استعمال کریں کیونکہ دوست کے گھر وزن کرنے سے ممکن ہے کہ وہ مشین صحیح نہ ہو۔اس بات کو عادت بنالیں کہ ایک ہی وقت پر وزن کیا جائے۔کبھی ایسا نہ کریں کہ کبھی صبح اور کبھی شام کو وزن کیا جائے کیونکہ ہم دن میں مختلف چیزیں کھاتے اور پیتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا وزن کم اور زیادہ ہوتا رہتا ہے۔یہ شرط صرف خواتین کے لئے ہے۔ ان دنوں میں خواتین کے جسم میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے لہذا ان دنوں میں وزن نہیں کرنا چاہیےکبھی بھی بھاری کپڑوں کے ساتھ وزن نہ کریں بلکہ ہر بار وزن کرتے ہوئے ہلکے پھلکے کپڑے زیب تن کریں۔جس مشین کو وزن کرنے کے لئے استعمال کریں تواسے کسی سخت جگہ پررکھیں اور کارپٹ یا نرم جگہ پر نہ رکھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…