اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آواز اللہ پاک کی بڑی نعمت ہے ۔آواز کے ذریعے ہی ہم ایک دوسرے کو اپنی بات جذبات احساسات بول کر سناتے ہیں ۔انسان کے جسم کا نظام ایک خاص کمال کا نظام ہے جس کو دیکھ کے انسان کی عقل دہنگ رہ جاتی ہے اورآواز بھی اللہ تعالیٰ کی دیگر نعمتوں کی طرح ایک خاص
نعمت ہے جس کی اہمیت اس انسان کو ہی پتہ ہے جو اس نعمت سے محروم ہے۔آواز ہمارے حلق میں پیدا کرنیوالے آلے کا حصہ تیزی سے ہلتا ہے وہ ارتعاش ہوا میں منتقل ہو کر مالیکیولز کو آپس میں ٹکرانے کا باعث بنتے ہیں ۔اس طرح صوتی توانائی ایک سے دوسرے مالیکیول تک آگے بڑھتی ہوئی ہمارے کانوں تک پہنچتی ہے۔انسانوں میں 20تا20ہزار ہر ٹزکی فریکوئنسی والی آوازیں سننے کی صلاحیت ہے ۔کتے 50ہزار ہرٹز کی آوازیں سن سکتے ہیں ۔چمگادڑیں اڑنے کے دوران ایک لاکھ20ہزارہرٹز کی آوازیں بھی استعمال کرتے ہیں۔