پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کا انکشاف ہو ا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے
شہربھرسے دودھ کے کئی نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بجھوائے ۔لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد اس دودھ کے بارے میں انتہائی پریشان کن نتائج سامنے آئے ہیں ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق پشاوراوردیگرشہروں میں فروخت ہونے والے دودھ میں یوریاکھاد کااستعمال کیاجارہاہے جبکہ عوام گاڑھادودھ سمجھ کراس کوخریدرہے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق یوریاکھادکوپانی میں ملاکرسفیدرنگ ڈالاجاتاہے اوراس مرکب کوملاکرتیزآگ پرگرم کیاجاتاہے اوراس میں دودھ کی خوشبوپیداکرنےکےلئےسکرین کااستعمال کیاجاتاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق دودھ بنانے کایہ فارمولابھارت میں جعلی دودھ بنانے کےلئے استعمال کیاجاتاہے اوراب یہ فارمولاپاکستان میں بھی پہنچ گیاہے اوراس فارمولے سے تیارہونے والا جعلی دودھ اصل دودھ سے بھی زیادہ گاڑھاہوتاہے۔