اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اہم بیماری کا علاج چوہوں کے ذریعے،کہیں آپ کو یہ بیماری تو نہیں؟

datetime 2  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تنزانیہ (نیوز ڈیسک) تربیت یافتہ چوہا صرف 20 منٹ میں 100 نمونوں کو سونگھ کو بتاسکتا ہے کہ اس مریض کو ٹی بی ہے یا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق افریقہ میں پائے جانے والے بڑے چوہے بہت کامیابی سے زمین میں چھپی بارودی سرنگیں سونگھ کر شناخت کرلیتے ہیں لیکن اب انہیں ٹی بی (تپ دق) کا مرض شناخت کرنیکے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے ہر سال 20 لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔بیلجیئم کی ایک غیرسرکاری تنظیم نے امریکی فنڈنگ کے بعد اب تک 50 چوہوں کو ٹی بی شناخت کرنے کی خصوصی تربیت دی ہے۔ اس کے لیے خاص چوہوں کی پیدائش کے چار ہفتے بعد ان کی تربیت شروع ہوجاتی ہے۔ ان چوہوں کو انسانوں میں جانے اور ان سے گھل مل جانے کی تربیت دی جاتی ہے۔ عام لیبارٹری میں کسی مریض کے تھوک اور فضلے میں ٹی بی کی شناخت کرنے میں چار روز لگ جاتے ہیں لیکن ایک تربیت یافتہ چوہا صرف 20 منٹ میں 100 نمونوں کو سونگھ کو بتاسکتا ہے کہ اس مریض کو ٹی بی ہے یا نہیں۔این جی او نے 3 لاکھ سے زائد نمونوں کی شناخت کی اور مزید 36 ہزار انفیکشن کو روکنے میں مدد دی۔ اس کے لیے درجنوں کلینک کا اشتراک حاصل ہے۔ تنزانیہ میں یہ مرض بہت عام ہے لیکن اس کی شناخت کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے۔ تنزانیہ میں ٹی بی اور جزام پروگرام کی ماہر خاتون ڈاکٹر کا کہنا ہے چوہوں سے ٹی بی کی شناخت اور علاج میں بہت مدد ملے گی۔ٹیسٹ سے ظاہر ہے کہ انسانی تھوک کے نمونوں میں اگر ٹی بی کے جراثیم ہوں تو چوہے سیکنڈوں میں اسے پہچان لیتے ہیں۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے چوہوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر ٹی بی کے مریضوں کی شناخت ممکن ہے۔ اب اسے تنزانیہ کے جیلوں اور غریب علاقوں میں آزمایا جائے گا جہاں پوری دنیا کے جیلوں کے مقابلے میں ٹی بی مریضوں کی تعداد 10 گنا زائد ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…