بھارت (نیوز ڈیسک) اڑیسہ کے نواحی ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنا دو ماہ کا بچہ بیماربیوی کے علاج کی خاطر فروخت کردیا۔ سکورا مڈولی نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنا بچہ700روپے میں مقامی این جی او سے منسلک ایک خاتون کے ہاتھ بیچ ڈالا۔ اس واقعے کی اطلاع ڈسٹرکٹ چائلڈ ویلفیئر کے صدر نے دی ہے۔ صدر سنجوکتا پردھان کے مطابق ڈسٹرکٹ کلیکٹر نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ابتدائی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ اس جوڑے کو حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے غربت مکاو¿ پروگرامز میں سے کسی بھی پروگرام کے تحت امداد نہیں مل رہی تھی۔ ادھر گھر کے حالات بے حد خراب تھے جبکہ بیوی کی بیماری بھی بڑھتی جارہی تھی جس پر سکورا نے اپنے بچے کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ بچے کو خریدنے والی عورت نے سکورا کو 50کلو چاول بھی خیرات کیا ہے۔
مزید پڑھئے:جڑواں بچوں کی پہچان کیلئے جسم کا کون سا حصہ دیکھناچاہئے ،ماہرین نے بتا دیا
اس واقعے کی اطلاع ملنے پر صوبائی حکومت کی جانب سے مذکورہ خاندان کو گھر اور وظیفہ جاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا تاہم تاحال اس حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ بچہ فی الحال خریدار عورت کی ہی تحویل میں ہے اور اس کے مستقبل کا فیصلہ مقامی حکومت کرے گی۔