بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

خوش مزاج خواتین کا د ل مضبوط ہوتاہے

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ہنسنا زندہ دل افراد کی شخصیت کا خاصہ ہوتاہے۔ ہمارے یہاں اگر خواتین خوش مزاج ہوں یا ہنسنے والی ہوں توا نہیں فوراًً یہ کہہ کر ٹوک دیا جاتاہے کہ زیادہ مت ہنسو بعض دفعہ زیادہ ہنسی کو خلاف ادب بھی سمجھا جاتا ہے۔ لیکن حالیہ تحقیق کے مطابق زندگی کے روشن پہلو دیکھنے والی اور خوش مزاج خواتین کا دل مضبوط ہوتاہے۔ ان خواتین میں دل کے حملوں یا موت کے خطرات سنجیدہ یا رنجیدہ رہنے والی خواتین کی بہ نسبت کم ہوتے ہیں۔ یونیوسٹی آف پیٹس برگ کے ماہرین نے ایک مطالعاتی جائزے کی روشنی میںبتایا ہے کہ خوش رہنا اور روشن پہلوؤں کو دیکھنا یقیناً صحت کیلئے مفید ہوتاہے۔ ڈاکٹر ٹینڈل نے نئی تحقیق کی رو سے بتایا کہ میں بحیثیت ڈاکٹر خواتین کو مشورہ دوں گا کہ وہ زندگی کے تاریک پہلوؤں کو دیکھنے کی عادت ترک کردیں۔بہت مطالعاتی جائزوں
سے یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ منفی انداز فکر صحت کیلئے نقصاندہ ہے۔ مثبت انداز فکر کے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں اب تک کئے جانے والے سب سے بڑے مطالعاتی جائزے میں ماہرین نے طویل عرصے پر محیط ریسرچ میں ۹۷ہزار خواتین کی صحت ان کے انداز فکر کے درمیان مطالعہ کیا توانہیں پتہ چلا کہ جو خواتین چیزوں کے روشن پہلو دیکھنے کی عادی تھیں یا جو جائیت پسندی سے کام لیتی تھی ان میں دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ منفی انداز فکر رکھنے والی خواتین کی بہ نسبت ۹فیصد کم تھا۔
ماہرین نے آٹھ سال بعد ان تمام خواتین کی صحت اور شرح زندگی کا جائزہ لیا تو معلوم ہواکہ مثبت اور سوچ رکھنے والی خواتین سے۱۴فیصد کم تھا جو چیزوں کے صرف تاریک اور منفی پہلو دیکھنے کی عادی تھیں۔ اس تحقیق کے نتائج کی روشنی میں یہ بھی واضح ہواہے کہ رجائیت پسند خواتین میں مایوسی اور تمباکو نوشی جیسی عادت میں مبتلا ہونے کا امکان بھی کم تھا۔وہ جوان تھی، ان کی تعلیمی قابلیت اور آمدنی کی سطح بھی نستباً زیادہ تھی اور اس کے ساتھ ساتھ یہ خواتین زیادہ مذہبی بھی تھیں۔ اس دوران اس بات کے واضح ثبوت بھی ملے ہیں کہ ہماری صحت پر ہمارا رویہ اور سوچ کس طرح اثرانداز ہوسکتی ہے۔ مزید یہ کہ صحت کو بہتر بنانے کیلئے رویوں کو کس طرح تبدیل کیا جاسکتاہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…