جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اگر آپ پر سکون نیند کے خواہشمند ہیں تو ان پانچ عادات سے فوری چھٹکارا پا لیں

datetime 6  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ کو رات کو نیند نہیں آتی یا سوتے میں آنکھ کھل جاتی ہے تو آپ مندرجہ ذیل مشوروں پر عمل کریں تو آپ کو پرسکون نیند آئے گی۔
رات دیر سے کھانے سے پرہیز
اگر آپ رات کو دیر تک کھانا کھانے کے عادی ہیں تو فوراًاس عادت سے نجات حاصل کریں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہم جب رات کو دیر سے کھانا کھاتے ہیں تو معدے میں تیزابیت پیدا ہونے سے ہماری نیند اڑ جاتی ہے۔
رات دیر سے ورزش کرنا
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ہم ورزش کرتے ہیں تو ہمارے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس سے ہمارا جسم تیز کام کرنا شروع کردیتا ہے اور نیند کم ہونا شروع ہو جاتی ہے لہذا اگر آپ کو ورزش کی عادت ہے تو یہ ایک اچھی بات ہے لیکن کوشش کریں کہ سورج ڈھلنے سے قبل ہی ورزش مکمل کر لی جائے۔
بہت زیادہ ٹی وی دیکھنا
<ایک وقت تھا لوگ ٹی وی کو بیڈ روم میں نہیں رکھا کرتے تھے جس سے ان کی نیند کبھی خراب نہیں ہوتی تھی لیکن جب سے ٹی وی بیڈ روم کا حصہ بنا ہے ہم لوگ نیند کی کمی کا شکار ہوگئے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ہم ٹی وی دیکھتے ہیں تو ہمارا دماغ مکمل طور پر الرٹ ہوجاتا ہے اور اس طرح نیند ہماری آنکھوں سے کوسوں دور چلی جاتی ہے۔ رات کو دیر تک کام کرنا کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ رات کو دیر تک دفتر رہتے ہیں یا دفتر کا کام گھر لا کر کرتے ہیں جس سے انہیں ذہنی تناﺅ ہوتا ہے اور یوں نیند کم ہوتی جاتی ہے۔آپ کوشش کریں کہ دفتر سے جلد گھر آئیں اور گھر میں دفتر کا کوئی کام نہ کریں۔  بہت زیادہ بولنا اگر آپ شادی شدہ ہیں تو اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دن بھر مصروف رہنے کے بعد اپنے جیون ساتھی سے بات کرنے کا موقع نہیں ملتا اور صرف رات کا وقت ایسا ہوتا ہے کہ آپ دونوں ایک دوسرے سے کھل کر بات کر پاتے ہیں۔یہ ایک اچھی بات ہے لیکن کوشش کریں کہ گھر جلدی آکر دن کی باتیں جلد کر لی جائیں اور رات کو جلد سویا جاسکے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…