جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سافٹ ڈرنکس اور جنک فوڈ سے بچوں میں ذیا بیطس تیزی سے پھیل رہاہے

datetime 6  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک )بچوں میں سافٹ ڈرنکس اور جنک فوڈ کے استعمال سے ذیابیطس ٹائپ ون کامرض تیزی سے پھیل رہاہے،پاکستان میں رجسٹرڈ ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد70لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ اتنی ہی تعداد غیررجسٹرڈ ہے جواپنی بیماری سے لاعلم ہے۔ایک اندازے کے مطابق 2030 تک یہ تعداد ایک کروڑ40 لاکھ تک پہنچ جائے گی، پاکستان دنیاکا ساتواں بڑا ملک ہے جہاں ذیابیطس کے مریضوںکی تعداد سب سے زیادہ ہے،35فیصدخواتین اور 30فیصدمردبیماری میں مبتلاہیں،گزشتہ سال دنیا بھر میں ذیابیطس سے 49لاکھ افرادہلاک ہوئے تھے،ان خیالات کا اظہارانٹرنیشنل ڈائیبٹک فاﺅنڈیشن کے صدرمائیکل ہرسٹ نے پریس کانفرنس اورڈائیبٹک کانفرنس سے خطاب میں کیا، کانفرنس میںانٹرنیشنل ڈائیبٹک فیڈریشن کے علاوہ امریکا، جرمنی، مشرقِ وسطیٰ و شمالی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مندوبین نے شرکت کی، سرمائیکل ہرسٹ نے کہاکہ ذیابیطس تمام ممالک کیلیے تیزی سے پھیلتاہوا ایک سنگین سماجی،معاشی اورطبی خطرہ ہے، ذیابیطس صرف صحت کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ترقی میں رکاوٹ بھی پیداکرتاہے۔ڈائیبٹک ایسوسی ایشن پاکستان کے سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹرصمدشیرانے کہاکہ بچوں کے لیے جنک فوڈ اورسافٹ ڈرنکس میٹھا زہرہے ایک وقت تھا جب ہم یہ سمجھتے تھے کہ بچوں کو ذیابیطس ٹائپ ٹوکبھی نہیں ہوسکتی لیکن جنک فواور سافٹ ڈرنکس کے استعمال سے 8سے 10سال کے بچوں میں ٹائپ ٹوکے کیسز سامنے آرہے ہیں ج ایک سنگین مسئلہ ہے، ٹائپ ٹوصرف 30سال سے زائدعمرکے افرادکولاحق ہوتی تھی لیکن اب یہ بچوں اورنوجوانوں کوبھی لاحق ہورہی ہے،ٹائپ ون میں بچے دبلے اور ٹو میں موٹ اپے کا شکارہوجاتے ہیں،پاکستان میں ہر 100میں سے 10 افراد ذیابیطیس کا شکارہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…