چمن/پشین (نیوز ڈیسک ) ہائی رسک علاقوں میں پولیو کی خصوصی مہم آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ضلع قلعہ عبداللہ کے 18 یونین کونسل اور دیگر اضلاع کے مخصوص علاقوں میں مہم کے دوران ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے ایف سی اہلکار تعینات کئے گئے ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان مخصوص علاقوں میں مہم کے دوران انکاری والدین پر زیادہ توجہ دیا جا رہا ہے جہاں بیشتر والدین اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے پر آمادہ ہو گئے ہے تاہم پشین کے علاقوں بوستان، مغٹیاں اور پوٹی ناصران میں پولیو ورکرز کو دھمکیاں ملنے کے باعث مہم ملتوی کر دیا گیا ہے۔