منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

میری سپر اسٹار سلمان خان سے شادی ہونے والی تھی،سنگیتا بجلانی نے راز کھول دیا

datetime 1  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) سابق بھارتی اداکارہ و ماڈل سنگیتا بجلانی نے بالآخر تصدیق کر دی کہ ان کی بالی وڈ کے سْپر اسٹار سلمان خان سے شادی ہونے والی تھی۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سنگیتا بجلانی اور سلمان خان کی ملاقات ایک ٹی وی اشتہار کے سیٹ پر ہوئی تھی اور سابق جوڑے تقریباً ایک دہائی تک ایک دوسرے کو ڈیٹنگ کیا۔طویل عرصے تک تعلقات میں رہنے کے بعد جوڑے نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور تاریخ بھی طے کر لی گئی، لیکن دعوت نامے چھپنے کے بعد عین موقع پر سلمان خان اپنے فیصلے سے مکر گئے۔

حال ہی میں سنگیتا بجلانی انڈین آئیڈل میں بطور مہمان خصوصی نظر آئیں جہاں سابق اداکارہ سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی زندگی میں کیا تبدیلی لانا چاہیں گی؟اس پر سنگیتا بجلانی نے کہا کہ ‘جو میرے سابق بوائے فرینڈ تھے ان کا نام نہیں لوں گی، میں بہت تنگ ہوگئی تھی کہ ‘آپ چھوٹے کپڑے نہیں پہن سکتیں، زیادہ گردن نظر نہیں آنی چاہیے اور لباس مخصوص لمبائی سے چھوٹا نہیں ہونا چاہیے۔وہ کہتی ہیں کہ مجھے ایسی چیزیں پہننے کی اجازت نہیں تھی جیسی میں اب پہنتی ہوں، شروع میں میں نے ایسا کیا لیکن آخر کار مجھے اجازت نہیں دی گئی، لیکن اب میں مکمل طور پر آزاد ہوں مجھے کسی سے ڈر نہیں لگتا، اْس وقت میں بہت محتاط رہتی تھی، میں اپنی زندگی کے اس حصے کو تبدیل کرنا چاہتی ہوں اور میں اسے بدلا بھی ہے۔

سنگیتا بجلانی سے سوال کیا گیا کہ ہم نے سنا ہے سلمان خان اور آپ کی شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے، کیا اس بات میں سچائی ہے؟ اس پر سابق اداکارہ و ماڈل نے کہا کہ ہاں یہ سچ ہے لیکن مجھ سے اس بارے میں مزید نہ پوچھیں۔انہوں نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ مجھ پر بجلی مت گرائیں کیونکہ میرا نام بجلی ہے، میں نے اعتراف کر لیا ہے۔ایک متجسس وشال دڈلانی پھر سنگیتا کی طرف متوجہ ہوا اور پوچھا، ”کیا کہانی ہے؟”۔اس سے قبل ‘کافی ود کرن’ شو میں سلمان خان نے سنگیتا بجلانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بارے میں بات کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…