نئی دہلی (این این آئی)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور خان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ان کے بیٹوں تیمور اور جہانگیر کے لیے ایک خاص آٹوگراف دیا۔ یہ ملاقات راج کپور کی 100ویں سالگرہ کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر ہوئی۔کپور خاندان، جن میں کرینہ کپور، رنبیر کپور، سیف علی خان، عالیہ بھٹ، نیتو کپور، کرشمہ کپور اور دیگر شامل تھے، نے نئی دہلی میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔
کرینہ نے انسٹاگرام پر ملاقات کی تصاویر شیئر کیں، جن میں ایک نوٹ بھی شامل تھا جو مودی نے تیمور اور جہ کے نام لکھا۔ کپور خاندان نے وزیراعظم کو راج کپور فلم فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی، جو اس عظیم اداکار و فلمساز کی صد سالہ تقریبات کے طور پر منایا جا رہا ہے۔یہ فلم فیسٹیول 13 سے 15 دسمبر تک منعقد ہوگا اور اس میں راج کپور کی 10 مشہور فلمیں جیسے آوارہ، برسات، اور شری 420 دکھائی جائیں گی۔ یہ فلمیں 40 شہروں کے 135 سینما گھروں میں پیش کی جائیں گی۔