اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

شادی سے پہلے ہی ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی، شہروز اور صدف کا اعتراف

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکار شہروز سبزواری اور سپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے شادی کے ایک سال بعد اعتراف کیا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں اس وقت ہی گرفتار ہوگئے تھے جب دونوں نے ایک ساتھ ایوارڈ شو میں پرفارمنس کی تھی۔صدف کنول اور شہروز سبزواری نے مئی 2020 میں خاموشی سے شادی کرلی تھی۔

اس سے قبل ہی دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں سامنے آئی تھیں اور ایسی خبروں کے 6 ماہ بعد ہی دونوں نے شادی کرلی اور اب ایک سال بعد انہوں نے تمام افواہوں کو سچ مان لیا۔ دونوں نے اعتراف کیا کہ ان کے درمیان 2019 میں ناروے میں ایک ایوارڈ شو میں پرفارمنس کرنے کے دوران ہی محبت پروان چڑھی تھی۔دونوں نے بتایا کہ وہ جب ناروے میں ہونے والے ایوارڈ شو کے لیے ریہرسل کر رہے تھے تب پہلی مرتبہ ان کے درمیان رومانوی جذبات پیدا ہوئے۔شہروز سبزواری نے بتایا کہ مذکورہ واقعے کے بعد جب وہ پاکستان آئے تو انہوں نے صدف کنول کو بتا دیا تھا کہ وہ ان سے شادی کریں گے۔شہروز سبزواری نے بتایا کہ اس وقت ان کے حالات خراب چل رہے تھے، اس لیے انہوں نے صدف کنول کو پہلے ہی بتادیا تھا کہ وہ ان سے شادی کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں صدف کنول کی سب سے اچھی بات ان کی سچائی لگی، وہ ہر بات اور جذبے میں خالص ہیں، وہ کبھی کچھ نہیں چھپاتیں، ان کی سچائی ہی انہیں سب سے زیادہ پسند آئی۔اگرچہ شہروز سبزواری نے اعتراف کیا کہ ان کے اور صدف کنول کے درمیان ایوارڈ شو کی ریہرسل کے دوران ہی محبت پروان چڑھی لیکن انہوں نے اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ ان کے تعلقات ہی ان کی طلاق کا سبب بنے؟اس وقت 2019 میں خبریں تھیں کہ شہروز سبزواری اور صدف کنول کے درمیان تعلقات کی وجہ سے ہی سائرہ یوسف ان سے الگ ہوگئیں اور بعد ازاں دونوں میں اسی معاملے کی وجہ سے طلاق بھی ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…