اسلام آباد (این این آئی)مایہ ناز کمپئیر خالد بشیر رضائے الہی سے انتقال کر گئے ۔مرحوم تقریباً40 سال تک ریڈیو پاکستان سے منسلک رہے ۔مختصر علالت کے باعث 77برس کی عمر میں وفات پائی ۔مرحوم ریڈیو پاکستان اسلام آباد کے اسٹوڈیو سے قومی نشریاتی رابطے پر
نشر کیے جانے والے دینی تعلیمات کے پروگرام حی علی الفلاح کے پہلے میزبان تھے ۔انہیں انگریزی،اردو،پنجابی اور پوٹھوہاری زبان پر عبور حاصل تھا۔انہوں نے حال ہی میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر منٹ لی تھی۔