منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سجل کی خوبصورتی نے احد کو دیوانہ بنادیا

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے اپنی اہلیہ و اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی کی تعریف کردی۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر احد رضا میر نے طویل عرصے بعد اپنی اور سجل کی دلکش تصویر شیئر کی ہے۔احد رضا میر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام بھی لکھا۔اداکار نے لکھا کہ ‘مجھے معلوم ہے،

میں نے دیر کردی لیکن میں اپنے اْن تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری اور سجل کی شادی کی پہلی سالگرہ کو خاص بنایا۔اْنہوں نے لکھا کہ ‘ہمیں واقعی ایسا ہی لگا جیسے آپ نے ہمارے ساتھ ہماری شادی کی سالگرہ منائی۔احد رضا میر نے لکھا کہ ‘آپ میں سے ان لوگوں کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے ہماری شادی کی سالگرہ کو ایک بہترین ماحول دیا اور یہ ہمارے لیے اب تک کا بہترین تحفہ تھا۔اداکار نے مزید لکھا کہ ‘ہم اپنے تمام مداحوں سے بہت پیار بھی کرتے ہیں اور اْن کے شْکر گْزار بھی ہیں۔آخر میں احد رضا میر نے اپنی اہلیہ سجل علی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ‘واہ! کیا خوبصورتی ہے۔احد رضا میر کے اس پیغام کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ اداکار بھی اپنی اہلیہ کی خوبصورتی کے دیوانے ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران بیرون ملک چند قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں سادگی سے رشتہ? ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…