بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

آنجہانی اداکار عرفان خان کے بیٹے بابِل خان کا پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنی محبت کا اظہار

datetime 28  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی وڈ کے آنجہانی اداکار عرفان خان کے بیٹے بابِل خان نے پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔بابِل خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مرحوم والد کے ساتھ کی گئی ایک واٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا۔بابِل خان کی پوسٹ پر

مداحوں سمیت پاکستانی صحافی ماریہ میمن نے بھی  دل والے ایموجی کے ہمراہ ردعمل کا اظہار کیا۔ماریہ میمن کے تبصرے پر بابِل خان نے بھی دل والے ایموجی کے ہمراہ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ٹیلی ویژن میرا ایک دلچسپ مشغلہ ہے۔بابِل کے اعتراف پر ماریہ میمن نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ عرفان صاحب کے انتقال کے چندماہ بعد ہی میں نے اپنی والدہ کو کھو دیا تھا، آپ کا سفر اس غم سے قابل تعلق ہے۔ ماریہ میمن نے لکھا کہ ہم لوگ صرف زندگی گزارتے ہیں اور عرفان صاحب جیسے لوگ زندہ رہ جاتے ہیں، سرحد کے اس پار سے بہت سارا پیار۔خیال رہے کہ عرفان خان گزشتہ برس 29 اپریل کو ممبئی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے، وہ کولون (بڑی آنت) کے انفیکشن کے باعث ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔اس سے قبل 53 سالہ عرفان خان کئی ماہ سے نیورو اینڈوکرائن کینسر کے خلاف جنگ بھی لڑ رہے تھے اور لندن میں زیر علاج بھی رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…