شاہ رخ خان نے فلم کی شوٹنگ کے دوران زندگی داؤ پر لگنے کی ویڈیو شیئر کردی، صارفین بھی حیران رہ گئے

2  فروری‬‮  2021

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم کی شوٹنگ کے دوران زندگی داؤ پر لگنے کی ویڈیو شیئر کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ’ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ‘ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شاہ رخ خان کے سٹنٹ کی مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں شاہ رخ خان متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی ایک بلند و بالا عمارت پر بنے لوہے کے جنگلے پر شاندار انداز میں سٹنٹ کر رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکار کی کسی فلم کا سین ریکارڈ کیا جارہا ہے تاہم ریڈ چلیز انٹرٹینمٹ کی جانب سے نہیں بتایا گیا کہ یہ سین کس فلم کا ہے۔ ’ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ‘ کی شیئر کردہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ وہ یہ دیکھ کر حیران ہوگئے ہیں کہ شاہ رخ خان نے صرف فلمی منظر کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔ دوسری بالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔بھارتی فلم انڈسٹری کو لاجواب اور زبردست گیت دینے والی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 52 ملین ہوگئی ہے ۔ اس سے قبل نیہا ککڑ کو یوٹیوب کی جانب سے ’ڈائمنڈ ایوارڈ‘ دیا گیا تھا، نیہا ککڑ کے علاوہ کسی بھی بھارتی گلوکار کے پاس بھی یہ ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز نہیں ہے۔بھارتی گلوکارہ کے مشہور گانوں میں ’یاد پیا کی آنے لگی‘، ’او ساقی ساقی‘، ’تْو ہی یار میرا‘، ’کلّا سوہنا‘ اور دیگر گانے شامل ہیں جبکہ نیہا ککڑ کے بھائی ٹونی ککڑ اور بہن سونْو ککڑ کا شمار بھی بالی ووڈ کے بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…