بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ایک اور معروف بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )ایک اور بھارتی معروف اداکارہ نے خودکشی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی اداکارہ جے شری رامایا نے خودکشی کرلی۔انڈین ایکسپریس میں کہا گیا ہے کہ بگ باس کناڈا سے شہرت حاصل کرنے والی جے شری رامیا نے پیر کی صبح بنگلورو میں واقع اپنے رہائش گاہ پر خودکشی کرلی، انہوں نے 2017 میں بننے

والی فلم اپپو ہولی کھارا سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔بنگلورو پولیس کے مطابق اداکارہ کو ان کے اپنے گھر کے ایک کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا ہے تاہم پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج کر تفتیش شروع کردی ہے۔جےشری رامیا گذشتہ سال اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے فیس بک پر ایک تشوش ناک پوسٹ شیئر کی تھی ۔اداکار نے 22 جولائی 2020 کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ہار گئی، میں اس گھٹیا دنیا اور ڈپریشن کو خیرباد کہتی ہوں تاہم بعدازاں اداکارہ نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔دوسری جانب گزشتہ سال دسمبر میں بھارتی شوبزانڈسٹری کی 28 سالہ اداکارہ چترا کمراج نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ٹی وی کی معروف اداکارہ چترا کمراج المعروف چتو وی جے 9 دسمبرکی صبح اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چترا شوٹنگ کے بعد ہوٹل کے کمرے میں واپس پہنچی تھیں۔بعد ازاں ٹیم کی جانب سے رابطے کی کوشش کے بعد کوئی جواب نہ ملنے پر انہوں نے ہوٹل کا رْخ کیا جہاں کمرے میں چترا مردہ حالت میں ملی۔اداکارہ معروف سیریل ‘پانڈین اسٹور میں مرکزی کردار ادا کیا اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔پولیس نے 28 سالہ اداکارہ کی موت کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔بطور ویڈیو جوکی کیریئرکی شروعات کرنے والی چترا نے جل جنگ جک، منن منگل، آہا مامامامیار او ہو مارو مگل سمیت کئی تامل شوز کی میزبانی بھی کی جس کے بعد انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…