منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

20سالہ جنت مرزا ٹک ٹاک کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں‎

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی ٹاپ ماڈل اور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 13 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 13 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد

جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔بیس سالہ جنت مرزا پاکستان کے معروف صنعتی شہر فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ ہیں جبکہ گزشتہ سال ہی وہ تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی تھیں تاہم وہ کچھ دن کے بعد پاکستان واپس آگئی تھیں۔پاکستان آنے کے بعد جنت مرزا نے اپنے کزن کی شادی انجوائے کی اور آج کل وہ اپنی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکائونٹ کا جائزہ لیں تو اْنہوں نے ا ب تک لاتعداد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جس پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ اْن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اْن کے لیے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔دوسری جانب جنت مرزا نے اپنی اس کامیابی پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے 13 ملین مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔جنت مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔اْنہوں نے لکھا کہ ‘وہ آج جو کچھ بھی صرف اپنے مداحوں کی بدولت ہیں جس کے لیے وہ تمام چاہنے والوں کی تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…