ٹام کروز کو بھی روبوٹس کی مدد کی ضرورت پڑ گئی، اداکار کے انوکھے اقدام نے لوگوں کو حیران کر دیا

17  جنوری‬‮  2021

نیو یارک (این این آئی) خطرناک اسٹنٹس اور ایکشن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کے انوکھے اقدام نے دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹام کروز نے بھاری بھرکم رقم خرچ کر کے روبوٹس خریدے ہیں جو کہ فلم کے سیٹ پر کورونا سے متعلق حفاظتی انتظامات کا

جائزہ اور اس پر عمل درآمد کرنے سے متعلق نظر رکھیں گے۔رپورٹس کے مطابق ایکشن ہیرو اور فلم ساز ٹام کروز ان دنوں اپنی نئی فلم ’مشن امپاسیبل 7‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔کورونا وائرس کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوچکی ہے جب کہ ٹام کروز ماضی میں فلم کے سیٹ پر کورونا وائرس کے باعث سماجی فاصلہ نہ رکھنے والے کریو پر پھٹ پڑے تھے۔ٹام کروز نے دھمکی دی تھی کہ دوبارہ کووڈ نائنٹین کے ضابطے توڑے تو کام پر نہیں رہیں گے۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ سب سے بڑا ملک ہے جہاں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ سے بڑھ گئی جب کہ مجموعی کیسز 2 کروڑ 41 لاکھ سے تجاوز کرگئے ۔دوسرے نمبر پر بھارت دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 54 لاکھ سے زیادہ ہے جب کہ ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد اموات بھی ہوچکی ہیں۔برطانیہ میں وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 1280 اور جرمنی میں ایک ہزار 45 افراد ہلاک ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…