بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

ریا چکرورتی کی نئی تصاویر پر تنازع کھڑا ہوگیا

datetime 9  جنوری‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ بھارتی اداکارہ ریا چکرورتی کی نئی تصاویر پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔گزشتہ دنوں ریا نے ایک سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی جہاں بھارتی ٹی وی شو کے سابق میزبان راجیو لکشمن بھی

موجود تھے۔اس تقریب میں شرکت کے دوران ریا سے گلے ملنے کی تصاویر راجیو نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں اور اس کے ساتھ ‘مائی گرل’ کا جملہ لکھا۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے تنقید کی زد میں ہیں۔سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کے بعد راجیو نے ریا کے ساتھ تصاویر اپنے اکائونٹ سے ہٹا دیں جبکہ راجیو کی اہلیہ نے بھی گروپ فوٹو ہٹا دیا۔بعد ازاں راجیو نے ایک اور پوسٹ کی اور لکھا کہ ایک غیرذمہ دارانہ لفظ کی وجہ سے پریشانی بڑھ گئی ہے تاہم ریا میری پرانی اور اچھی دوست ہے جن سے دوبارہ مل کر خوشی ہوئی۔واضح رہے کہ اس پارٹی میں بالی وڈ اداکار فرحان اختر سمیت انڈسٹری کے کئی نامور لوگ بھی شریک تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…