لاہور( این این آئی) شوبز حلقوں نے پنجاب حکومت سے کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کرنے والی اسٹیج کی سینئر اداکار عالیہ چوہدری کی مالی معاونت کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیج کی معروف اداکارہ عالیہ چوہدری سبزہ زار میں کرائے کے گھر میں مقیم تھیں مگر کورونا وائرس کی وجہ سے تھیٹر پر کام نہ ہونے کے باعث وہ بروقت کرایہ ادا نہ کر سکیں ۔
جس کے باعث مالک مکان نے انہیں گھر سے بے دخل کر دیا اور اب وہ سبزہ زار میں اہل خانہ کے ساتھ ایک جھونپڑی میں پناہ لینے پر مجبور ہو ہیں ۔ شوبز کے حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے اپیل کی ہے کہ نامور اداکارہ کی مشکل کی اس گھڑی میں مالی امداد کی جائے اور ان کیلئے رہائش کا بندوبست کیا جائے ۔