بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

بھارت  میں کورونا وائرس کیخلاف کام کرنیوالوں کو منفردخراج تحسین جانتے ہیں ایک ساتھ کتنے گلوکاروں نےمشترکہ  گانا ریلیز کردیا؟

datetime 18  مئی‬‮  2020 |

ممبئی( آن لائن)بھارت  میں معروف گلوکارہ آشا بھوسلے سمیت 211 گلوکاروں کا گایا ہوا گانا ‘جائتو جائتو بھارتم، واسودیو کٹمبکم’ ریلیز کیا گیا ہے۔ تجربہ کار گلوکارہ آشا بھوسلے نے ‘جیاتو جائتو بھارتم، واسودیو کٹمبکم’ کے عنوان سے 211 گلوکاروں کے ساتھ مشترکہ طور پر منفرد نغمہ سرائی کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے  مطابق اس گانے میں مشکل وقت میں اتحاد کا درس دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کورونا وائرس سے

حفاظت کے لیے مصروف لوگوں کو خراج بھی پیش کیا گیا ہے۔اس گانا کی پروڈیوسر انڈین سنگرز رائٹز ایسو سی ایشن ہے۔ جو گلوکاروں کی ملکی تنظیم ہے۔آشا بھوسلے نے بتایا کہ ‘میں نے اپنی حکومت سے یہ التجا کی کہ میں ضرورت کے وقت قوم کی کس طرح مدد کرسکتی ہوں۔ چونکہ نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہے، لہذا مجھے صحیح طریقے سے گھر میں رہنے اور محفوظ رہنے کو کہا گیا تھا۔ گھر بیٹھے مجھے بھی بے چینی محسوس ہوئی’۔ انھوں نے کہا ہے کہ ‘میں نے محسوس کیا کہ ہمیں قوم کو بیدار رکھنے نیز انہیں تفریح فراہم کرنے کے لئے کوئی گانا گانا چاہئے۔ اسی لیے ایک گانے کے لئے متعدد گلوکاروں کے ساتھ مل کر کام کرنا شروع کیا’۔  رپورٹ کے مطابق یہ گانا 14 مختلف زبانوں میں ہے اور آشا بھوسلے نے اسے سنسکرت میں گایا ہے۔ انہوں نے اس تناظر میں کہا کہ ‘بھارت کی بہت سی زبانیں سنسکرت سے پیدا ہوئی ہیں’۔گانے کی ریکارڈنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘یہ سب سے مشکل حصہ تھا۔ ہم سب بھارت کے مختلف حصوں میں محصور ہیں اور اس کے باوجود ہم نے کسی نہ کسی طرح ٹیکنالوجی کی مدد سے انتظام کیا۔ ہمارے پاس پیشہ ور اسٹوڈیوز، سازوسامان یا تکنیکی ماہرین نہیں تھے’۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…