کایلی جینراور کنڈیل اپنی سکیورٹی ٹیم پر بھاری رقم خرچ کرتی ہیں

2  دسمبر‬‮  2019

نیویارک (این ین آئی)دنیا کے مختلف ممالک کے دوروں کے دوران خود کو جرائم پیشہ افراد یا ڈاکوؤں سے محفوظ رکھنے کے لیے جہاں دیگر شخصیات بھی سکیورٹی ٹیم کا انتظام کرتی ہیں، وہیں کایلی جینر نے بھی اپنی حفاظت کا اعلیٰ انتظام کر رکھا ہے۔ کایلی جینر کی والدہ 70 سالہ کیٹلین جینر نے انکشاف کیا کہ ان کی دونوں بیٹیاں کایلی اور کنڈیل جینر خود کو ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد سے محفوظ رکھنے کے لیے اعلیٰ سکیورٹی کا انتظام کرتی ہیں۔کیٹیلین جینر کے مطابق نہ صرف دونوں بہنیں بلکہ ان کی سوتیلی بہنیں کم کارڈیشین اور کارٹنی کارڈیشین بھی ڈاکوؤں اور چوروں سے بچنے کے لیے سکیورٹی ٹیم پر بھاری خرچ کرتی ہیں۔

کیٹیلین جینر نے اگرچہ دوسری بیٹیوں کے سکیورٹی اخراجات نہیں بتائے، تاہم انہوں نے کم عمر ارب پتی کایلی جینر کے سکیورٹی اخراجات بتائے اور کہا کہ ان کی سیکیورٹی ٹیم ہر وقت اور ہر ملک میں ان کے ساتھ ہوتی ہے۔کایلی جینر کی والدہ کے مطابق ان کی بیٹی سکیورٹی پر ماہانہ 3 سے 4 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریباً 7 کروڑ روپے تک خرچ کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کایلی جینر کے پاس قیمتی اشیاء اور تحائف ہوتے ہیں، اس لیے اب وہ ہر ملک کے دورے کے دوران اپنی سکیورٹی ٹیم کو ساتھ لے کر جاتی ہیں۔تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کایلی جینر کی سکیورٹی ٹیم خواتین پر مشتمل ہے یا مرد حضرات پر مشتمل ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…