لاہور( این این آئی) سینئر کامیڈین اداکار امان اللہ خان نے صحتیابی کے بعد دوبارہ شوبز سر گرمیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ اداکار امان اللہ کو چند ماہ قبل گردوں اور سانس کا مرض لا حق ہوا تھا جس کے باعث انہیں چند روز ہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا تھا اور بعدا زاںڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا ۔ مکمل صحتیابی کے بعد امان اللہ نے دوبارہ سے شوبز سر گرمیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور آج کل وہ نجی ٹی وی کے لئے مزاحیہ شو کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔