جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

کاروباری مصروفیت کی وجہ سے موسیقی سے دور ہو گئی ہوں : گلوکارہ ریانا

datetime 15  ستمبر‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی)شمالی امریکا کے خطے کیریبین کے ایک ملک بارباڈوس سے تعلق رکھنے والی معروف پاپ گلوکارہ ریانا نے گزشتہ تین سال سے کوئی نیا میوزک ایلبم ریلیز نہیں کیا اور وہ فی الحال کوئی نیا البم ریلیز کرنے کا ارادہ بھی نہیں رکھتیں۔ہولی وڈ رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کے مداحوں نے اتنے عرصے سے کوئی البم یا نیا گانا سامنے نہ آنے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور سوال کیا کہ آخر گلوکارہ کوئی نیا گانا ریلیز

کیوں نہیں کررہی، جس کی وجہ اب فیشن کی دنیا میں مصروف ریانا نے ایک انٹرویو میں بھی بتادی۔ایک میگزین کو دیے انٹرویو میں گلوکارہ نے موسیقی سے دور ہونے کی وجہ بتادی۔31 سالہ ریانا کے مطابق وہ اس وقت اپنے اور بہت سے کاروبار میں اس حد تک مصروف ہیں کہ انہیں نیند لینے کا وقت بھی نہیں مل پا رہا۔9 مرتبہ گریمی ایوارڈ جیتنے والی ریانا کا کہنا تھا کہ میں تین ماہ اسٹوڈیو میں گزارتی تھی تو ایک البم سامنے آتا تھا، لیکن اب میری زندگی کسی گول گھومنے والے جھولے کی طرح گزر رہی ہے، میں ایک دن فیشن کو دیتی ہوں، دوسرا دن زیر جامہ برینڈ کو، پھر میک اپ برینڈ کا دن اور پھر میوزک، یہ سارے برینڈز بالکل میرے بچوں کی طرح ہیں اور مجھے سب کا برابری سے خیال رکھنا ہے۔خیال رہے کہ ریانا صرف ایک کامیاب گلوکارہ ہی نہیں بلکہ پرفیوم، میک اپ، ملبوسات اور زیر جامہ برینڈز کی مالک بھی ہیں۔وہ پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جو ڈیور برینڈ کی سفیر بھی مقرر ہوئیں۔جب گلوکارہ سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنا نیا میوزک البم کب ریلیز کریں گی تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ میں اس وقت جس البم پر کام کررہی ہوں وہ مجھے بے حد پسند ہے، لیکن ابھی اس کی ریلیز میں وقت لگے گا، میں اسے تب تک ریلیز نہیں کروں گی جب تک یہ پورا مکمل نہیں ہوجاتا۔البتہ انہوں نے یہ ضرور کہا کہ چاہے انہیں ان گانوں کی ویڈیوز شوٹ کرنے کا وقت نہ بھی ملے، وہ گانے مکمل ہوتے ہی البم مداحوں کے لیے ریلیز کردیں گی۔گلوکارہ نے اشارہ دیا کہ ان کا البم رواں سال کے آخر تک شاید سامنے آجائے، تاہم وہ اس سلسلے میں کوئی وعدہ نہیں کرنا چاہتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…