آپ کے فوجی اتنے کمزور ہیں کہ ہمارے فوجی کے سلیوٹ سے ہی گر جاتے ہیں، معروف اداکارہ کا گائے کے گوشت کے حوالے سے ایسا ویڈیو بیان جسے دیکھ کر بھارتیوں کے اوسان خطا ہو جائیں گے

29  جون‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ شگفتہ خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انڈیا میں بسنے والے مسلمانوں کے حق میں قربانی کے حوالے سے ایک بیان دیا ہے، اس بیان میں وہ انڈین کو مخاطب کرکے انہیں نمستے کہتے ہوئے سلام کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ عید قربان آنے والی ہے جس پر تمام مسلمان قربانی کرتے ہیں لیکن انڈیا میں مسلمانوں کے لیے قربانی کرنا مشکل بنا دیا جاتا ہے حالانکہ یہ مسلمانوں کا مذہبی فریضہ ہے،

عام دنوں میں مسلمانوں کو گائے کا گوشت نہیں کھانے دیا جاتا، ان پر تشدد اور ظلم کیا جاتا ہے۔ وہاں مسلمان تو گائے کا گوشت کم ہی کھاتے ہوں گے لیکن وہاں پر زیادہ مذبحہ خانے ہندوؤں کے ہیں، اداکارہ شگفتہ خان نے انڈیا کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ان کا مذہبی فریضہ انجام دینے دیا جائے اور آنے والی عیدقربان پر کوئی ایسی حرکت نہ کی جائے جس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہو، انہوں نے کہا کہ پورا سال ہندوؤں کے مذبحہ خانے چلتے ہیں اس پر تو کوئی اعتراض نہیں کیا جاتالیکن مسلمانوں کے گوشت کھانے پر اعتراض کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے گائے کو ہماری خوراک کے لیے پیدا کیا ہے، آپ بھی اس کو کھائیں، اداکارہ شگفتہ خان نے انڈین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دیکھیں ناں آپ کے گوشت نہ کھانے والے لوگ کتنے کمزور اور پتلے ہیں اور تو اور آپ کے فوجی جنہیں آپ گوشت نہیں دیتے ، وہ پاکستانی فوجیوں کے سلیوٹ مارنے کی دھمک سے ہی گر جاتے ہیں، انہو ں نے انڈین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بھی گوشت کھائیں ، اپنے ویڈیو بیان میں اداکارہ شگفتہ خان نے کہا کہ میں کسی کے مذہب کو نہیں چھیڑ رہی، نہ ہی ہم ایسا کرنا چاہتے ہیں تو آپ لوگوں کو بھی چاہیے کہ آپ ہمارے مذہب کا احترام کریں ، ہمارے لیے گائے کا گوشت کھانا حلال ہے، آپ کے لیے حرام ہو گا پر ہمارے لیے نہیں، انہوں نے کہا کہ آپ لوگ بھی سمجھیں کہ جو چیز ہمارے مذہب میں حلال ہے اس پر آپ کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…