لاہور (نیوز ڈیسک) قومی بچت ڈویژن کی جانب سے 200 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔
قرعہ اندازی نمبر 107 میں تین مختلف انعامات مقرر کیے گئے تھے۔ کامیاب ہونے والے بانڈ ہولڈرز میں سب سے بڑے انعام کی رقم 7 لاکھ 50 ہزار روپے رکھی گئی، جبکہ دوسرے انعام کے طور پر ہر کامیاب بانڈ کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔اسی طرح قرعہ اندازی میں تیسرے انعام کی رقم 1,250 روپے فی بانڈ مقرر کی گئی ہے۔اعلان کردہ نتائج کے مطابق 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 516806 نے حاصل کیا۔ اس کے علاوہ 5 مختلف پرائز بانڈ نمبروں کو دوسرے انعام کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس دیے گئے۔
پرائز بانڈ رکھنے والے افراد اپنے بانڈ پر درج چھ ہندسوں پر مشتمل نمبر قرعہ اندازی نمبر 107 کے جاری کردہ نتائج میں چیک کرکے انعام جیتنے کی تصدیق کرسکتے ہیں۔



















































