منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پیٹرول ریلیف اسکیم، عوام کیلیے ایک اور خوشخبری

datetime 15  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے ذریعے کم قیمت پر پٹرول حاصل کرنے کے خواہشمند شہریوں کے لیے اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنانے اور اسے عام شہریوں کے لیے زیادہ سے زیادہ قابل رسائی رکھنے کی ہدایت کردی۔

فیول ریلیف اسکیم کے انتظامی معاملات کا جائزہ لینے کے لیے اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسکیم پر عملدرآمد، رجسٹریشن اور عوامی آگاہی سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔

نائب وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پٹرول پمپس پر اسکیم کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جائے، جبکہ شہریوں کو ریلیف پروگرام کے طریقہ کار اور رجسٹریشن کے حوالے سے مکمل معلومات بھی فراہم کی جائیں۔

اجلاس میں اسحاق ڈار نے منتخب نمائندوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے حلقوں کے عوام کو وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم سے متعلق آگاہ کریں اور اہل افراد کو رجسٹریشن کے عمل میں سہولت فراہم کریں۔

انہوں نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے رضاکاروں کو بھی عوامی رابطے اور رجسٹریشن میں معاونت کے لیے استعمال کرنے کی ہدایت دی، تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق شہری اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا آغاز اسلام آباد میں ہوچکا ہے، جبکہ 16 ستمبر کی رات 11 بج کر 59 منٹ کے بعد یہ پروگرام ملک بھر میں فعال کردیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق اسکیم پر عملدرآمد کے لیے متعلقہ ادارے اقدامات کر رہے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر آئی ٹی، وزیر پارلیمانی امور، وزیر مملکت برائے خزانہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی، سیکریٹری آئی ٹی اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…