پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

آٹےکا تھیلا 400 روپے مہنگا، قیمت 32 سو روپے تک پہنچ گئی

datetime 14  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات عام شہریوں تک پہنچنے لگے ہیں، جس کے باعث غریب اور متوسط طبقے کو روزمرہ اخراجات پورے کرنے میں مزید مشکلات کا سامنا ہے۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے مہنگا ہونے کے بعد اس کی قیمت 2 ہزار 800 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 50 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں بھی 1 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 8 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ فی کلو آٹے کے نرخ میں بھی ایک ہفتے کے دوران 20 روپے اضافہ ہوا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت بڑھنے سے شہریوں کے لیے مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے،

جبکہ گھریلو بجٹ بھی متاثر ہو رہا ہے۔دوسری جانب مہنگائی میں مسلسل اضافے کے اثرات ہفتہ وار سستے بازاروں میں بھی واضح ہونے لگے ہیں۔ اسلام آباد میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کو روزمرہ اشیائے خورونوش کی خریداری میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…