جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

پرائیویٹ حج کرنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر، رجسٹریشن کی تاریخ آگئی

datetime 11  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پرائیویٹ حج اسکیم کے ذریعے فریضہ حج ادا کرنے کے خواہشمند پاکستانی عازمین کے لیے اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق نجی حج اسکیم کے تحت رجسٹریشن اور بکنگ کا سلسلہ 20 نومبر 2026 تک جاری رہے گا۔

وزارت کے مطابق عازمین حج اپنی رجسٹریشن اور بکنگ کا عمل پاک حج ایپ یا حج پورٹل کے ذریعے مکمل کرسکتے ہیں۔ حج پیکیج کی رقم ادا کرنے کے لیے بھی عازمین کو تین اقساط میں ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ حج اخراجات کی اقساط جمع کرانے کے لیے بھی صرف پاک حج ایپ اور حج پورٹل جیسے مقررہ ڈیجیٹل ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ادائیگی کے عمل کو سہل بنانے کے ساتھ مالی معاملات میں شفافیت یقینی بنانا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے عازمین کو متنبہ کیا ہے کہ حج بکنگ یا فیس کی ادائیگی کے لیے کسی فرد، ایجنٹ یا کمپنی کو براہ راست رقم نہ دی جائے۔ مقررہ طریقہ کار سے ہٹ کر کسی کو ادائیگی کرنے کی صورت میں ہونے والے مالی نقصان کی ذمہ داری وزارت مذہبی امور پر عائد نہیں ہوگی۔

حکام نے نجی حج اسکیم میں شامل ہونے والے افراد پر زور دیا ہے کہ رجسٹریشن، بکنگ اور اقساط کی ادائیگی کے لیے صرف سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے استفادہ کریں اور کسی غیر مجاز فرد یا ادارے کو رقم منتقل کرنے سے گریز کریں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق یہ اقدامات عازمین کو فراڈ، غیر مجاز ادائیگیوں اور ممکنہ مالی نقصان سے بچانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ نجی حج اسکیم کے تحت بکنگ اور رجسٹریشن کی سہولت 20 نومبر تک دستیاب رہے گی، اس لیے خواہشمند افراد مقررہ مدت کے اندر اپنا عمل مکمل کرسکتے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…