جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

عوام پر بوجھ میں اضافہ؛ 10 دن میں پیٹرول 25 روپے تک مزید مہنگا

datetime 10  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم قیمتوں کا تعین عوام پر بھاری بھرکم بوجھ بن گیا ہے،

یکم سے 10 ستمبر تک صرف 10 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق 10 روز میں پیٹرول فی لیٹر 24 روپے 96 پیسے مہنگا کیا گیا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 22 روپے 26 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اس دوران ڈیزل کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی جبکہ پیٹرول صرف ایک روز کے لیے سستا ہوا۔دستاویزات کے مطابق یکم ستمبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 342 روپے 79 پیسے تھی، جو 10 ستمبر کو بڑھ کر 367 روپے 75 پیسے ہو گئی۔ اس طرح صرف 10 روز کے دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 24 روپے 96 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔2 ستمبر کو پیٹرول 1 روپے 8 پیسے مہنگا کیا گیا۔ 3 ستمبر کو 2 روپے 29 پیسے اور 4 ستمبر کو 2 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا۔5 سے 7 ستمبر کے لیے پیٹرول 3 روپے 13 پیسے سستا کیا گیا، تاہم اس کے بعد دوبارہ اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور 8 ستمبر کے لیے پیٹرول 12 روپے 90 پیسے مہنگا ہوا جبکہ 9 ستمبر کے لیے 5 روپے 58 پیسے اضافہ کیا گیا۔دستاویزات کے مطابق 10 ستمبر کے لیے پیٹرول مزید 3 روپے 40 پیسے مہنگا کیا گیا،

جس کے بعد اس کی قیمت 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی۔دستاویزات کے مطابق یکم ستمبر کو ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 370 روپے 41 پیسے مقرر تھی، جو 10 ستمبر کو بڑھ کر 392 روپے 67 پیسے کی سطح پر پہنچ چکی تھی۔2 ستمبر کو ڈیزل 51 پیسے مہنگا کیا گیا، 3 ستمبر کو 1 روپے 11 پیسے اور 4 ستمبر کو 2 روپے 28 پیسے اضافہ کیا گیا۔ پھر 5 سے 7 ستمبر کے لیے ڈیزل 3 روپے 72 پیسے مہنگا کیا گیا۔دستاویزات کے مطابق 8 ستمبر کے لیے ڈیزل 3 روپے 72 پیسے مزید مہنگا ہوا جبکہ 9 ستمبر کے لیے اس کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے اضافہ کیا گیا اور 10 ستمبر کے لیے ڈیزل 6 روپے 72 پیسے مزید مہنگا کیا گیا۔اس مسلسل اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 10 روز کے دوران مجموعی اضافہ 22 روپے 26 پیسے ریکارڈ کیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…