جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

ایئر سیال ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی

datetime 10  ستمبر‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کی نجی ایئر لائن، ایئر سیال ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی۔میڈیا رپوٹر کے مطابق ایئر سیال کا ایک اور طیارہ بیڑے میں شامل ہوگیا،

نئے طیارے کی شمولیت سے جہازوں کی تعداد 12 ہوگئی۔پی آئی اے کے بعد ایئر سیال جہازوں کی تعداد سے دوسرے نمبر پر آگئی۔ایئر سیال کا 12 واں ایئر بس 320 طیارہ گزشتہ رات بیرون ملک سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا، ایئر بس طیارے کو ایئر سیال ڈومیسٹک اور بین الاقوامی فضائی آپریشن کے لیے استعمال کرے گی۔پی آئی اے 32 جہازوں کے ساتھ پہلے، ایئر سیال 12 جہازوں کے ساتھ دوسرے اور ایئر بلیو 11 جہازوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ساتھ ایئر دو اے ٹی آر طیاروں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ایئر سیال انتظامیہ نے مزید طیارے جلد بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان ایئر سیال کے مطابق روٹس میں اضافے کے پیش نظر ایئر سیال انتظامیہ نے مزید طیاروں کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے،

نئے جہازوں کی آمد سے نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ترجمان ایئر سیال کے مطابق 18 جہاز مزید بیڑے میں شامل کیے جائیں گے، ایئر سیال نے غیر ملکی ایوی ایشن کمپنی سے 19 جہازوں کی ڈیل کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…