اسلام آباد /لاہور(این این آئی)ملک میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور مختلف شہروں میں پیاز کی قیمت 300 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی اورکوئٹہ میں پیاز 200 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے،لاہور میں پیاز 200 سے 250 روپے کلو میں دستیاب ہے،پشاور میں پیاز کی قیمت فی کلوگرم 280 سے 300 روپے تک پہنچ گئی ہے،پشاور میں 20 کلو مکس آٹے کا تھیلا 3 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، 20کلو فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 200 روپے ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں سبزیوں، پھلوں، دالوں،گوشت اور چکن کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔
لاہور میں ٹماٹر 300 سے 350 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے،مٹن بازار میں3200 سے 3500 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، چکن، انڈے، تیل اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔



















































