بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا ہوگیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور خطے سے عالمی منڈی کو تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا ہے،

جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل تقریباً 100 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ گیا۔رپورٹس کے مطابق ایشیائی مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی مرحلے کے دوران برینٹ خام تیل 99.38 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 94.51 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ایران کی جانب سے امریکا کے خلاف ممکنہ جوابی کارروائیوں سے متعلق نئے اعلانات کے بعد سرمایہ کاروں میں خطے سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ایرانی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اردن میں موجود ایک امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کویت اور بحرین کے قریب موجود تیل بردار بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں جاری لڑائی کا دائرہ مزید وسیع ہوا یا خلیجی ممالک سے عالمی منڈی تک تیل کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہوئی تو خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔حالیہ کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے توانائی سے متعلق بعض مراکز بھی متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد عالمی سطح پر تیل کی دستیابی اور سپلائی کے حوالے سے خدشات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق خطے کی صورتحال آئندہ دنوں میں عالمی تیل مارکیٹ کے لیے انتہائی اہم ہوگی، جبکہ کسی بھی بڑی رکاوٹ کے نتیجے میں قیمتوں پر اضافی دباؤ پڑنے کا امکان موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…