منگل‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2026 

سولر صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف

datetime 8  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سولر صارفین اب اپنی نیٹ میٹرنگ سے متعلق درخواست کی تازہ صورتحال آن لائن پورٹل کے ذریعے باآسانی معلوم کرسکیں گے۔

اس اقدام کا مقصد درخواست گزاروں کو براہ راست معلومات فراہم کرنا اور نظام میں شفافیت کو بہتر بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری کی ہدایت پر نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ نظام میں منتقلی کے لیے زیر التوا درخواستوں پر کارروائی تیز کردی گئی ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق مجموعی طور پر 16 ہزار 654 درخواستیں زیر التوا تھیں، جن میں سے 11 ہزار 695 صارفین سے پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (PITC) نے براہ راست رابطہ کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ صارفین کو پیغامات اور واٹس ایپ کے ذریعے درخواستوں سے متعلق آگاہ کیا گیا، جبکہ اب شہری آن لائن پورٹل پر جاکر اپنی درخواست کی موجودہ حیثیت اور پیش رفت بھی دیکھ سکتے ہیں۔پاور ڈویژن کے ترجمان نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ درخواست کی جلد کارروائی یا کسی بھی مرحلے پر سہولت فراہم کرنے کے نام پر کسی شخص یا ایجنٹ کو رقم ادا نہ کریں۔

صارفین سے براہ راست رابطے کا مقصد انہیں غیر ضروری مداخلت اور ایجنٹ مافیا سے محفوظ رکھنا ہے۔ترجمان کے مطابق درخواستوں کی جانچ پڑتال کے ذریعے مستحق اور قانونی صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ غیر قانونی کنکشنز کی حوصلہ شکنی بھی کی جا رہی ہے۔وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت شمسی توانائی سمیت قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کو اہمیت دیتی ہے۔

ان کے مطابق مقصد سولرائزیشن کے عمل میں رکاوٹ ڈالنا نہیں بلکہ ایک ایسا شفاف، مؤثر اور طویل مدتی نظام تشکیل دینا ہے جو صارفین کے لیے بھی قابلِ اعتماد ہو۔حکام کے مطابق درخواستوں کی آن لائن نگرانی اور صارفین کے ساتھ براہ راست رابطے سے نیٹ میٹرنگ کے نظام میں شفافیت مزید بہتر ہوگی اور شہریوں کو اپنی درخواستوں کے بارے میں بروقت معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…