جمعرات‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2026 

ایرانی کرنسی کی قدر میں تاریخی گراوٹ

datetime 3  ستمبر‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)ایرانی کرنسی کی قدر میں تاریخی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار تومان سے تجاوز کرگئی،

جو تقریباً 22 لاکھ ایرانی ریال کے برابر بنتی ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر تقریباً 2 لاکھ 20 ہزار 300 تومان میں فروخت ہورہا ہے، جبکہ صرف دو روز قبل ڈالر کی قیمت تقریباً 2 لاکھ 10 ہزار تومان تھی۔مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق یورو کی قیمت بھی بڑھ کر تقریباً 2 لاکھ 55 ہزار تومان جبکہ برطانوی پاؤنڈ تقریباً 2 لاکھ 97 ہزار تومان تک پہنچ گیا ہے۔ایرانی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث ملکی معیشت اور عوام پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ملک کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں اور مرکزی بینک مارکیٹ میں جاری تیزی اور اتار چڑھاؤ پر قابو پانے کے لیے 2 ارب ڈالر تک مارکیٹ میں لانے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کی مارکیٹ میں استحکام لانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…