اسلام آباد (نیوز ڈیسک) غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کو عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کے مستقبل کے معاہدوں کی قیمت میں 43 سینٹ کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد یہ 0.45 فیصد کمی کے ساتھ 95.20 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی 24 سینٹ کم ہوئی۔ اس کمی کے بعد WTI کی قیمت 90.77 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جو مجموعی طور پر 0.26 فیصد کمی بنتی ہے۔
ادھر پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت نے 3 ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔اسی طرح ڈیزل بھی ایک روپے 11 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں نافذ ہوگئی ہیں۔



















































