جمعرات‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیے

datetime 3  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے ساڑھے 5 سالہ اور 10 سالہ یوروبانڈ کے ذریعے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر حاصل کرلیے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ریکارڈ یوروبانڈ سے پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی مضبوط ہوگئی ہے،ساڑھے 5 سالہ یوروبانڈ سے پاکستان نے 1.75 ارب ڈالر حاصل کیے اور اس پر 7.50 فیصد کوپن ریٹ مقرر کیا،اسی طرح 10 سالہ یوروبانڈ سے 1.25 ارب ڈالر حاصل کیے، جس پر 7.90 فیصد کوپن ریٹ مقرر کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت پاکستان پر اعتماد کی بحالی کا اشارہ ہے،پاکستان کی عالمی کیپٹل مارکیٹس تک رسائی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ پہلی بار نئے گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کے تحت بانڈ جاری کیا گیا۔وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی حکمت عملی قرض کے بجائے خودمختار قرض مینجمنٹ پر مرکوز ہے۔ حکومت نے طویل مدتی فنانسنگ کے ذریعے ری فنانسنگ اور رول اوور رسک کم کرنے پر زور دیا ہے۔دریں اثنا وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام پاکستان میں مالیاتی پائیداری کے لیے ٹیکسیشن پر اعلی سطحی بین الاقوامی مکالمے سے کلیدی خطاب کیا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کیے ہیں،3 ارب ڈالر کا یوروبانڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بانڈ ٹرانزیکشن ہے جبکہ اس کا اجرا عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کے پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ اپریل 2025 سے پاکستان کی ریٹنگ میں 3 مرتبہ بہتری آئی ہے۔ یوروبانڈ کے لیے آرڈر بک حجم سے دوگنا رہی، جبکہ ایشیا، مشرق وسطی، یورپ اور امریکا کے سرمایہ کاروں نے یوروبانڈ میں دلچسپی ظاہر کی۔محمد اورنگزیب کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد دوبارہ بحال ہوا ہے، عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد موجودہ صورتحال کے ساتھ پاکستان کے مستقبل پر بھی ہے، جبکہ پانچ سال اور 10 سالہ یوروبانڈز کے لیے بہتر قیمت حاصل ہوئی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ 3 ارب ڈالر کا یوروبانڈ اجرا کوئی عارضی یا اچانک فیصلہ نہیں۔ یوروبانڈ 3 سالہ درمیانی مدت کی جی ایم ٹی این حکمت عملی کا حصہ ہے، جس میں بیرونی فنانسنگ میں میچورٹیز بڑھانے اور رول اوور رسک کم کرنے کی حکمت عملی شامل ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے اور ٹیکس نظام میں جامع اصلاحات پر عمل پیرا ہیں۔ اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان سکوک، ڈالر سیٹلڈ بانڈز اور پانڈا بانڈز کے ذریعے بیرونی فنانسنگ کو متنوع بنا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…