جمعرات‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2026 

40 اور 25 ہزار روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

datetime 3  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 40 ہزار اور 25 ہزار روپے مالیت کے پریمیئم پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔

ستمبر میں دونوں مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی ہونے جارہی ہے، جس میں خوش نصیب افراد کو کروڑوں روپے کے انعامات دیے جائیں گے۔

پرائز بانڈ قرعہ اندازی 10 ستمبر 2026 کو ہوگی۔ 40 ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈ کی 38ویں قرعہ اندازی سیالکوٹ میں منعقد کی جائے گی، جس کے پہلے انعام کی رقم 8 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

40 ہزار روپے کے بانڈ کی قرعہ اندازی میں تین افراد کو دوسرے انعام کے طور پر 3 کروڑ روپے فی کس دیے جائیں گے، جبکہ تیسرے انعام کے 660 مواقع رکھے گئے ہیں۔ ہر تیسرے انعام کی رقم 5 لاکھ روپے ہوگی۔ اس طرح 40 ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی میں مجموعی طور پر 664 انعامات شامل ہیں۔

دوسری جانب 25 ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈ کی 23ویں قرعہ اندازی بھی 10 ستمبر کو ہوگی، تاہم اس کی میزبانی کوئٹہ کرے گا۔ اس قرعہ اندازی میں پہلے انعام کے طور پر 3 کروڑ روپے کے دو انعامات رکھے گئے ہیں۔

25 ہزار روپے کے بانڈ کے دوسرے انعام میں 1 کروڑ روپے کے 5 انعامات شامل ہیں، جبکہ تیسرے انعام کے 700 مواقع رکھے گئے ہیں۔ تیسرے انعام کی رقم 3 لاکھ روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

دونوں قرعہ اندازیوں میں مجموعی طور پر 1,370 انعامات رکھے گئے ہیں، جس کے باعث پرائز بانڈ رکھنے والے شہریوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ قرعہ اندازی کے بعد کامیاب بانڈ نمبرز کے ذریعے انعام جیتنے والے افراد متعلقہ طریقہ کار کے مطابق اپنی رقم وصول کرسکیں گے۔

40 ہزار روپے کے بانڈ پر ملنے والے 8 کروڑ روپے کے پہلے انعام پر قانون کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس بھی عائد ہوگا۔ فائلر کی صورت میں 15 فیصد ٹیکس کٹوتی کے بعد تقریباً 6 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ نان فائلر کے لیے 30 فیصد ٹیکس کٹوتی کے بعد تقریباً 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کی رقم باقی رہے گی۔

پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ قرعہ اندازی کی تاریخ اور اپنے بانڈ نمبرز کا ریکا رکھیں تاکہ نتائج جاری ہونے کے بعد اپنے انعام کی بروقت تصدیق کرسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…