اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی سامنے آئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کی قیمت میں بھاری گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 300 روپے کم ہو گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے فی تولہ مقرر ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 688 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے پر آگئی۔سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔
ایک تولہ چاندی 270 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 859 روپے کی ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 113 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 315 ڈالر پر آگیا۔



















































