منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

نیپرا کی کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری بند کرنے کی ہدایت

datetime 1  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر)نے کے الیکٹرک کو بلاشیڈول اور غیر ضروری لوڈشیڈنگ سے فوری طور پر اجتناب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے سخت احکامات جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے واضح کیا ہے کہ لائن لاسز اور ریکوری کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ غیر قانونی ہے، جبکہ نقصانات کی بنیاد پر کسی فیڈر کی بجلی بند کرنے کا عمل فوری طور پر روکا جائے۔نیپرا نے کہا کہ بجلی چوری یا نادہندگی کی سزا باقاعدہ بل ادا کرنے والے صارفین کو نہیں دی جا سکتی، باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین کو بلاجواز لوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ کیالیکٹرک پر تمام صارفین کو بلاامتیاز بجلی فراہمی کی قانونی ذمہ داری عائد ہے۔نیپرانے بجلی چوری اور نقصانات کے تدارک کیلئے متبادل اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نادہندہ اور بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے،

پورے فیڈر کی بجلی بند نہ کی جائے۔نیپرا نے بجلی چوروں کیخلاف سخت کریک ڈان اور قانونی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مثرتعاون بڑھانے کا حکم دیدیا۔نیپرا نے کے الیکٹرک کو نقصانات میں کمی کیلئے مرحلہ وار اور وقت مقررہ منصوبہ تیار کرنے کا حکم بھی دیدیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…