بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

بیمار معصوم بچے کے علاج کے لیے مویشی فروخت کرکے جانے والا محنت کش تلہار میں لٹ گیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2026 |

بدین (این این آئی)بیمار معصوم بچے کے علاج کے لیے اپنے مویشی فروخت کرکے حاصل ہونے والی رقم لے کر جانے والا غریب محنت کش تلہار کی حدود میں شاہ طریل روڈ پر مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا۔

ملزمان مبینہ طور پر محنت کش سے 70 ہزار روپے نقد، سی ڈی موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ محنت کش کولہی برادری سے تعلق رکھتا ہے اور کھڈہرو شہر کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ اس کا معصوم بچہ بدین کے اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔ بچے کے علاج کے اخراجات پورے کرنے کے لیے محنت کش نے اپنے مویشی فروخت کیے تھے اور حاصل ہونے والی رقم لے کر بدین جا رہا تھا کہ شاہ طریل روڈ پر مسلح ملزمان نے اسے روک کر لوٹ لیا۔واقعے کے بعد متاثرہ محنت کش اور اس کا خاندان شدید کرب اور بے بسی کا شکار ہے۔ ایک جانب غریب باپ اپنے بیمار بچے کی زندگی بچانے کے لیے پریشان ہے تو دوسری جانب علاج کے لیے جمع کی گئی رقم بھی ڈاکو لوٹ کر لے گئے۔واقعے پر سیاسی، سماجی، کاروباری حلقوں اور شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدین ضلع کوئی کچے کا علاقہ یا کشمور اور کندھ کوٹ نہیں، اس کے باوجود اگر شہری دن کے اوقات میں بھی اپنی جان و مال محفوظ نہ سمجھیں تو یہ پولیس کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

متاثرہ محنت کش نے ایس ایچ او تلہار اور ایس ایس پی بدین سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور لوٹی گئی رقم، موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد کرائے جائیں تاکہ وہ اپنے بیمار بچے کا علاج کراکے اس کی زندگی بچا سکے۔شہریوں اور علاقہ مکینوں نے بھی پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…