پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

ٹرمپ نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل تیل ذخائر پر کنٹرول کا دعوی کر دیا

datetime 31  اگست‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے ساتھ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ کرلیا ہے

جس کے تحت امریکی فریق کو وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل ہوگا۔ٹرمپ کے مطابق یہ معاہدہ امریکی ٹیکس دہندگان پر کوئی اضافی بوجھ ڈالے بغیر نجی شعبے کے اشتراک سے طے پایا ہے جبکہ معاہدے کے نتیجے میں امریکا کے تیل کے ذخائر دوگنا سے زیادہ بڑھ جائیں گے اور ملک میں تیل کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔امریکی صدر نے دعوی کیا کہ اس پیش رفت سے طویل مدت میں امریکی عوام کے لیے پٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئے گی اور وینزویلا کو بھی معاشی ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھنے میں مدد ملے گی۔

ٹرمپ کے مطابق معاہدے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کے ساتھ مل کر اہم کردار ادا کیا۔امریکی صدر نے اسے امریکا اور وینزویلا کے تعلقات مضبوط بنانے والی تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے لیے مستقبل میں بڑے معاشی فوائد کا باعث بنے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…