پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

5 ہزار ،1 ہزار روپے کے نوٹ کو تیار کرنے پر کتنی لاگت آتی ہے؟حکام اسٹیٹ بینک نے بتا دیا

datetime 25  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد( این این آئی)اسٹیٹ بینک حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ 5 ہزار اور 1 ہزار روپے کے نوٹ کو تیار کرنے پر 14 روپے لاگت آتی ہے،

5 ہزارکا نوٹ 20 سال پہلے بنایا تھا اب نیا نوٹ اگلے20 سال کیلئے ڈیزائن کر رہے ہیں،ایک تجویز ہے 10 روپے کے نوٹ کو ختم کریں اس کی لاگت زیادہ پڑتی ہے، ملک میں اب سب سے چھوٹا کرنسی نوٹ 20 روپے کا ہو گا ۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 2 سال پہلے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو 5 ہزار روپے کے تین نوٹ دیئے تھے، تین نوٹوں میں سے ایک جعلی تھا اسٹیٹ بینک حکام جعلی نوٹ نہیں پکڑ سکے ۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک حکام نے2 سال بعد 5 ہزار روپے کے تینوں نوٹ آج تک واپس نہیں کیے۔چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا کے ریمارکس پر کمیٹی میں قہقہے لگ گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کنسلٹنٹ کو چھپائی کا کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک دو سال سے نئے کرنسی نوٹ تیار نہیں کر سکا، اسٹیٹ بینک کا حال تو حکومت سے بھی برا ہے۔اسٹیٹ بینک حکام نے کہا کہ 5 ہزارکا نوٹ 20 سال پہلے بنایا تھا اب نیا نوٹ اگلے20 سال کیلئے ڈیزائن کر رہے ہیں،ایک تجویز ہے 10 روپے کے نوٹ کو ختم کریں اس کی لاگت زیادہ پڑتی ہے۔ انوشہ رحمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اے آئی کا استعمال کیوں نہیں کرتا، ا سٹیٹ بینک نے کابینہ کی ایک ذیلی کمیٹی سے ڈیزائن منظور کرایا ہے، جس طرح آپ کام کر رہے لگتا ہے پھر اور ٹائم لگے گا، آپ اتنے مہینے لگا کر ایک ڈیزائن ذیلی کمیٹی سے منظور کرائیں گے،

کابینہ کمیٹی نے کوئی تبدیلی کی توپھر آپ کو ذیلی کمیٹی میں جانا پڑے گا۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ جس طرح لگے ہیں ہماری مدت ختم ہو جائے گی نوٹ نہیں بنیں گے۔اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کو فائنل کر رہی ہے، 10 روپے کا نوٹ مرحلہ وار ختم کر رہے ہیں ،نئے کرنسی نوٹوں میں سکیورٹی فیچر ڈال رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…