جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

ایران میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت

datetime 24  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران میں قدرتی گیس کے وسیع ذخائر کی نئی دریافت ہوئی ہے، جسے ملکی توانائی کے شعبے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی صوبہ فارس میں دریافت ہونے والے نئے گیس فیلڈ میں 7.5 ٹریلین کیوبک فٹ سے زائد قدرتی گیس موجود ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

ایرانی وزیر تیل محسن پاک نژاد نے بتایا کہ اس ذخیرے میں سے تقریباً 5.7 ٹریلین کیوبک فٹ گیس قابلِ حصول ہے۔ ان کے مطابق یہ مقدار ایران کے بڑے گیس فیلڈ جنوبی پارس کے ایک مرحلے سے تقریباً 15 سال تک حاصل ہونے والی پیداوار کے برابر ہے۔

وزیر تیل کا کہنا تھا کہ نئے دریافت ہونے والے فیلڈ میں موجود گیس سویٹ گیس ہے، جس کے باعث اس کی ترقی اور پیداوار کے اخراجات نسبتاً کم رہنے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گیس کے علاوہ نئے فیلڈ میں گیس کنڈینسیٹ کے بھی قابلِ ذکر ذخائر موجود ہیں۔ حکام کے مطابق ان ذخائر کی ترقی سے ایران کو مستقبل میں اربوں ڈالر کی اضافی آمدنی حاصل ہونے کی امید ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…