بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

امریکا کا گرین کارڈ حاصل کرنا اب مزید مشکل ہوگا!

datetime 21  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکا میں مستقل رہائش کے خواہشمند غیر ملکیوں کے لیے امیگریشن کے عمل میں اہم تبدیلی کی جا رہی ہے،

جس کے نتیجے میں گرین کارڈ حاصل کرنا پہلے کے مقابلے میں مزید مشکل ہوسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے ’پبلک چارج‘ سے متعلق امیگریشن پالیسی میں نئی ہدایات جاری کی ہیں، جن کا اطلاق ستمبر سے متوقع ہے۔نئے ضوابط کے تحت امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز (USCIS) کے افسران کو درخواست گزار کی اس بات کا زیادہ تفصیلی جائزہ لینے کا اختیار ہوگا کہ آیا وہ مستقبل میں سرکاری مالی معاونت پر انحصار کرنے کا امکان رکھتا ہے یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب صرف درخواست گزار کی آمدنی یا مالی حیثیت ہی نہیں دیکھی جائے گی بلکہ فیصلہ کرتے وقت عمر، صحت، خاندانی حالات، تعلیم، مہارت اور دیگر متعلقہ عوامل کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے یہ تبدیلی 2022 میں محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی طرف سے ’پبلک چارج‘ سے متعلق سابقہ سخت پالیسی واپس لیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔نئی ہدایات کے باعث گرین کارڈ کے امیدواروں کی مالی اور ذاتی صورتحال کی جانچ پڑتال پہلے سے زیادہ تفصیلی ہونے کا امکان ہے، جس سے مستقل رہائش کے حصول کا عمل مزید سخت ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…