منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ایلون مسک کی دولت میں 1 سال کے دوران 320 ارب ڈالرز کا اضافہ

datetime 10  اگست‬‮  2026 |

نیویارک(این این آئی)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے جولائی 2025 سے جولائی 2026 کے دوران اپنی دولت میں 320 ارب ڈالرز کا اضافہ کیا،

یعنی ان کی دولت میں اوسطا روزانہ 875 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا۔مالیاتی تجزیہ کرنے والے ادارے بیسٹ بروکرز کی رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار فوربز کی حقیقی وقت میں جاری ہونے والی ارب پتی افراد کی فہرست کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں۔ محققین نے 27 جولائی 2025 اور 27 جولائی 2026 کو دنیا کے امیر ترین افراد کی اندازا دولت کا موازنہ کر کے ایک سال کے دوران دولت میں ہونے والی تبدیلی کا جائزہ لیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 1 سال میں مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی کے باعث ٹیکنالوجی سے وابستہ ارب پتی افراد کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ایلون مسک کے بعد ڈیل ٹیکنالوجیز کے بانی اور سربراہ مائیکل ڈیل کی دولت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جنہوں نے اسی عرصے میں 107.6 ارب ڈالرز کمائے۔

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی کا سب سے نمایاں اثر ڈیپ سیک کے بانی لیانگ وین فینگ کی دولت پر پڑا جو 2025 میں 1 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 2026 میں 39.5 ارب ڈالرز ہو گئی، یعنی ایک سال میں 3,850 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد وہ دنیا کے 50 امیر ترین افراد میں شامل ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق ایلون مسک مئی 2024 سے دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور 2021 میں پہلی بار فوربز کی ارب پتی فہرست میں شامل ہونے کے بعد سے دولت کے نئے ریکارڈ قائم کرتے رہے ہیں۔ 1 جون کو اسپیس ایکس کے حصص کی عوامی فروخت کے بعد وہ دنیا کے پہلے کھرب پتی شخص بھی بن گئے تھے تاہم حصص کی قیمت میں شدید کمی کے بعد گزشتہ ماہ یہ اعزاز ان سے چھن گیا، اس وقت ان کی اندازا دولت 690 ارب ڈالرز ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…