جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

سائیڈ ویو میررز اور انڈیکیٹرز کے بغیر چلنے والی موٹرسائیکل کو جرمانہ کرنے کا فیصلہ

datetime 6  اگست‬‮  2026 |

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹرز کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق اب ایسے موٹر سائیکل سوار جو حفاظتی تقاضے پورے کیے بغیر سڑکوں پر سفر کریں گے، ان پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ صرف قانونی کارروائی ہی نہیں بلکہ شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔ اس سلسلے میں مختلف مقامات پر ڈرائیور ایجوکیشن سیشنز منعقد کیے جائیں گے تاکہ موٹر سائیکل سواروں کو حفاظتی اصولوں اور ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹرز کی عدم موجودگی ٹریفک حادثات کی اہم وجوہات میں شمار ہوتی ہے، کیونکہ اس سے لین تبدیل کرتے یا موڑ کاٹتے وقت دوسرے ڈرائیورز کو بروقت اشارہ نہیں ملتا۔

سٹی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو مکمل حفاظتی معیار کے مطابق رکھیں، سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹرز درست حالت میں استعمال کریں اور اپنی جان کے ساتھ ساتھ دیگر شہریوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…